موتیہاری// بہار کے مشرقی چمپارن میں اتوار کی صبح بڑا حادثہ ہوگیا۔ موتیہاری کے شکار گنج تھانہ علاقے کے گوڑھیا میں سکرہنہ ندی میں کشتی پلٹ گئی۔ اس کی وجہ ندی میں سوار 22 لوگ ندی میں ڈوب گئے۔ کشتی پلٹنے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر گاوں کے سینکڑوں لوگ جمع ہوئے۔ انتظامیہ کے عملے کے پہنچنے سے پہلے ہی گاوں والوں نے اپنی سطح پر ندی میں ڈوبے لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا۔ تازہ اطلاع ملنے تک ندی سے ایک بچی کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ وہیں پانچ دیگر لوگوں کو بھی گاوں والوں نے ندی سے نکال کر علاج کے لئے بھیجا گیا۔