اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے چرالہ بھیلہ میں پیش آئے دلدوز حادثہ میں دو کمسن لڑکے نالہ میں ڈوب کر از جان ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بدھ کو دوپہر ڈوڈہ ضلع کی تحصیل بھیلہ چرالہ نالہ میں دو کمسن لڑکے ڈوب گئے اس کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاؤ کاروائی شروع کی تاہم کچھ ہی دوری پر دونوں بچوں کی نعشیں برآمد کی گئیں۔ ان کی شناخت اکشے کمار (15)ولد ہمت سنگھ و سجل منہاس (15)ولد کشمیر سنگھ ساکنہ ملہوتہ بھیلہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔