سرینگر // این سی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ’ بھگوان رام نے بھاجپاکو5ریاستوں میں گرادیا‘‘۔ انہوں نے کہا’’ الیکشن جیتنے کیلئے بھگوان رام کے نام کا استعمال کر کے، اب بھگوان رام نے ہی انہیں سبق سکھایا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مندر مسجد سیاست کو مسترد کر کے ملک کی سیکولر سیاست پر مہر ثبت کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 4سال تک بھاجپا کو مندر بنانے کیلئے بھگوان رام کی یاد نہیں آئی لیکن جونہی الیکشن قریب آگئے تو اب مندر بنانے کیلئے بھگوان رام بھی یاد آگئی۔انہوں نے کہا’’ ہوا کا رخ تبدیل ہوگیا ہے اور بدلتے رخ سے ریاست میں بھی تبدیلی آئے گی۔