بھدرواہ//بھدرواہ۔چمبہ بین ریاستی سڑک کی تعمیر کی کھدائی کے دوران ایک ٹیلی کام کمپنی بھاری مشینوں سے زیر زمین انٹر نیٹ کیبلیں بچھانے میں مصروف ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ آر اینڈ بی بھدرواہ ڈویژن اس پرائیویٹ ٹیلی کام کمپنی کو فائدہ دینے کی غرض سے یہ کر رہی ہے۔اس طرح سے محکمہ سرکار کے اصولوں کو بالائے طاق پر رکھ رہا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرکار نے موجودہ انفراسٹریکچر کا کم سے کم نقصان ہونے کے مقصد سے زیر زمین کیبل بچھناے کے لئے موٹر گاڑیوں کی سڑک کی بھاری مشینوں سے گہری کھدائی کرنے پر روک لگائی ہے،سرکار نے کسی بھی فرم کو سڑک کھودنے کے لئے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ (آر اینڈ بی) سے اجازت حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے۔سرکار نے مشیوں کے بجائے افرادی قوت سے کھدائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔تاہم ایک نجی ٹیلی کام کمپنی ائی ٹیل غیر قانونی طور سے بھاری مشینوں کا استعمال کرتے ہوئےOFCکیبل بچھانے کا کام کر رہی ہے۔نامہ نگار نے جب اس سڑک کا دورہ کیا تو اس نے20کلو میٹر کے علاقہ میں8جے سی بی مشینیں پائی ہیں جن کا استعمال گذشتہ ڈیڑھ مہینے سے کیا جا رہا ہے۔تھنہالہ کے ایک مقامی باشندے نذیر احمد نے کہا کہ یہ جے سی بی مشینیںدن و رات کام کرکے زیر زمین کیبل بچھانے کا اکم کر رہی ہے۔جب نامہ نگار نے ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی بھدرواہ ڈویژن سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوںنے کہاکہ یہ کھدائی غیر قانونی ہے ،تاہم انہوںنے اس واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا اور اس پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ۔