بھدرواہ//راشٹریہ رائفلز بھدرواہ نے عالقہ کے نوجوانوں میں چھُپی صلاحیتوں کو نکھارنے اور علاقہ میں آپسی روا داری اور بھائی چارہ کو فروغ دینے کے لئے یک روزہ بھدرواہ کلچرل فیسٹول کا انعقاد کیا۔اس عظیم ایوئینٹ کا انعقاد کیمونٹی ہال کوٹلی میں کیا گیا ،جہاں فوج کے ڈپٹی جی او سی مہمان خصوصی تھے جبکہ آر آر کے کمانڈر اور کمانڈر4سیکٹر نے فیسٹول کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ بھوپیندر کمار، ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر ،ایس ڈی ایم بھدرواہ ڈاکٹر ااویس احمد رانا ،ایس ڈی پی او بھدرواہ برجیش شرما اور پرنسپل اینی کوتوال مہمان ذی وقار تھے۔کمانڈنگ آفیسر آر آر نے اپنے خُطبہ استقبالیہ میں ضلع کے نوجوانوں کو تشدُد کا راستہ ترک کرنے اور علاقہ میں بھائی چارہ قائم رکھنے پر مبارک باد دی۔ایوئینٹ میں مختلف سکولوں کے400سٹوڈنٹس اور اساتذہ بشمول بھدرواہ یونیورسٹی کیمپس ،ضلع کے کالجوں نے شرکت کی۔شرکا نے موسیقی اور رقص پیش کیا جس کو کافی پسند کیا گیا ۔فوج کی جانب سے اس موقعہ پر ایک معلوماتی نشست بھی منعقد کی گئی ،تاکہ نوجوانوں کو قومی دائرے میں لانے اور انہیں امن کا پیعمبر بنایا جا سکے۔ڈپٹی جی او سی آر آر نے نوجوانوں کو تعمیراتی کاروائیوں پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کی ۔فیسٹول کا مقصد وادی چناب خصوصاً بھدرواہ کے نوجوانوں میں چھُپی صلاحیتوں کو باہر لانا اور اُنکو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا ۔فیسٹول میں نوجوانوں کا مثبت رد عمل تھا ۔اس موقعہ پر ڈپٹی جی او سی نے کمانڈر 4 سیکٹر آر آر کے ہمراہ ایس ایس پی ڈوڈہ کو ایک مو مینٹو پیش کیا ۔فیسٹول کے دوران موجود لوگوں میں عارف رانا، ،عبدل حق کے علاوہ سول انتظامیہ، پولیس محکمہ، سی آر پی ایف ۔معزز شہری اور مختلف سکولوں اور کالجوں کے سٹوڈنٹس، پرنسپل اور اساتذہ بھی شامل تھے۔