بھدرواہ// ’بھگوان واسکی ناگ‘ کاجنم دن منانے کے سلسلے میں ضلع ڈوڈہ کے علاقہ بھدرواہ میں واقع نور ی ہنگا میں شو بنی مندرمیںسینکڑوں کی تعداد میں ناگ شردھالو جمع ہوئے ۔ یہ تاریخی شو مندر سطح سمندر سے 7000فٹ کی بلند ی پر واقع ہے۔ شو ، بنی تہوار کو بھدرواہ کے تمدن میں خصوصی اہمیت حاصل ہے یہ قدیمی تہوار ناگ بھگوان کے جنم دن کے طورپر منایاجاتاہے اور یہ تہوار اس پہاڑی علاقہ میں فصل کی بیجائی کاعلامت بھی سمجھا جاتاہے ۔ اس دن سیلانی اورعقیدت مند صبح سویرے جمع ہوتے ہیں یہ علاقہ بھدرواہ سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے ۔ بھگوان واسکی ناگ جی کا جنم دن منانے کے لے کافی تعداد میں شردھا لوجمع ہوتے ہیں اس موقعہ پر ڈکھوناچ قابل دید ہوتاہے۔ اس تہوار کے چیف آرگنائزر ٹھاکورسدھ ویر سنگھ نے اس موقعہ پر بتایاکہ حکومت اور خصوصی طورسے بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو چاہئے کہ وہ یہاں آنے والے شردھالوؤں کے لئے بہتر انتظامات کرے تاکہ اس تہوار کے دروان عقیدت مندوں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔