بھدرواہ //بھدرواہ تحصیل انتظامیہ نے آنے والے عید الضحیٰ کے پیش نظر مارکیٹ چیکنگ کے دوران د وکانداروں کو ریٹ لسٹ کے تحت اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت دی۔تحصیلدار بھدرواہ مسعود احمد نے تحصیل کے مُختلف حصوں میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران اشیاء میں فاضل قیمتوں کو روکنے کے لئے دوکانداروں و چھاپڑی فروشوں کو ریٹ لسٹ کے تحت اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت دی۔تحصیلدار نے یہ پہل مختلف اشیاء کی قیمتوں میں تہوار کے موقعہ پر اضافی قیمتوں کو روکنے اور معیار کو برقرا رکھنے کے مقصد سے کی گئی تھی۔انہوں نے فٹ پاتھوں سے ناجائز قبضہ ہٹانے کی بھی ہدایت دی،تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹریفک بغیر کسی خلل کے جاری رہے۔ چیکنگ کے دوران انکے ہمراہ نائب تحصیلدار نذیر احمد واچکو ،ٹی ایس او اور میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو افسر بھی تھے۔ٹیم نے گلے سڑے میوہ کو بھی ضائع کیا اور دوکانداروں کو تنبہیہ کیا کہ وہ من مانی قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے سے گُریز کریں۔ٹیم نے دوکانداروں و رہیڑی والوں کو سڑک اور فٹ پاتھوں پر ناجائز قبضہ نہ کرنے ی ہدایت دی جس کی وجہ سے ٹریفک کے نقل و حرکت میں روکاوٹ ہو اجاتی ہے۔چیکنگ کے دوران ایک درجن سے زائد خاطی کو جرمانہ کیا گیا اور تقریبا 15 کونٹل سڑی ہوئی سبزیاں اور پھل ضائع کئے گئے۔اس خصوصی سکارڈ میں ٹی ایس او، میونسپلٹی اور پولیس کے اہلکار بھی شامل تھے۔اس موقعہ پر تحصیلدار نے کہا کہ مارکیٹ چیکنگ بھدرواہ قصبہ میں عید کے دوران قیمتوں میں اضافہ کو روکنے کے لئے منعقد کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ تہوار وں کے موقعہ پر دوکاندار ناجائز منافع خوری کرنے میں مصروف ہوتے ہیں ،جن کے خلاف تحصیل انتظامیہ نے کاروائی شروع کی ہے۔