آکلینڈ // نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد انڈیا سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر دو ہفتے تک پابندی لگا دی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب جمعرات کو نیوزی لینڈ کی سرحد پر کورونا وائرس کے 23 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 17 انڈیا سے تھے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے آکلینڈ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ’ہم انڈیا سے نے والے مسافروں کی نیوزی لینڈ میں داخلے پر عارضی پابندی لگا رہے ہیں۔‘یہ پابندی نہ صرف انڈین مسافروں بلکہ انڈیا سے سفر کرنے والے نیوزی لینڈ کے شہریوں پر بھی عائد ہوگی۔ اس پابندی کا نفاذ 11 اپریل سے 28 اپریل تک ہوگا اور اس دوران حکومت اس پابندی کو ہٹانے کے لیے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لے گی۔جیسنڈا آرڈن نے کہا ہے کہ ’میں یہ واضح کرنا چاہوں گی کہ انڈیا سے کووڈ 19 نیوزی لینڈ پہنچنے کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔