سرینگر/وزیر اعظم نریندر مودی نے سوموار کو کہا کہ اگر بھارتی فضائیہ کے پاس رفیل جنگی جہاز ہوتے تو ملک کی دفاعی صورتحال مختلف ہوتی۔
مودی نے گجرات میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا'' ہماری طرف سے کوئی وہاں نہیں گیا ہوتا اور اُس طرف کوئی زندہ نہیں بچ گیا ہوتا''۔
انہوں نے حزب اختلاف کا نام لئے بغیر کہا کہ رفیل جٹ طیاروں کے بارے میں ''کامن سینس'' کا استعمال کریں۔
مودی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا''اگر انڈین ایئر فورسز کے پاس آج رفیل ہوتا تو صورتحال بالکل مختلف ہوتی، لیکن کچھ لوگ یہ بات نہیں سمجھتے''۔
انہوں نے مزید کہا''جب میں یہ کہتا ہوں تو وہ انڈین ایئر فورس کی اسٹرائیک پر سوال کھڑے کرتے ہیں''۔
واضح رہے کہ انڈین ایئر فورس کے حالیہ پاکستان پر حملے اور اسلام آباد کے جوابی حملے کے بعد پورے بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ایک زور دار بحث چھڑ گئی ہے جس میں بھارت کے حملے پر کئی سوال کھڑے کئے جارہے ہیں۔