سرینگر//متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے بھارت کے ظلم وجبر اور کشمیریوں کے قتل عام کی پالیسی کو اس خطے کے لئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جابرانہ قبضہ اور توسیع پسندانہ عزائم کروڑوں انسانوں کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی ظلم وجبر سے کشمیریوں میں دہلی کے خلاف نفرت اور انتقام کاجذبہ فروغ پا رہا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت چاہتا ہے کہ کشمیری ہمیشہ دہلی کے غلام رہیں لیکن اب بھارتی خواب ٹوٹ رہے ہیںاور نہتے کشمیریوں کو فوجی طاقت سے دبانے کی روایتی مہم جوئی میں مصروف ہے۔