عظمیٰ نیوزسروس
دبئی//بھارت نے ٹی 20 ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کو کراری شکست سے دوچارکردیا ۔پاکستان کے171دن کے تعاوب میں بھارت نے میچ 4وکٹوںکے نقصان پر انیسویں اوور میں174رن بنا کر جیت لیا۔وونگ سٹروک تلک ورما نے مارا جنہوںنے شاہین شاہ آفریدی کی مسلسل دو گیندوںپر چھکا اور چوکا مار کر بھارت کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔تلک ورما 19گیندوں پر30رن جبکہ ہاردک پانڈیا7گیندوںپر7رن بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔سنجو سیمسن حارث رئوف کی گیند پر 17گیندوںپر13رن بناکر بولڈ ہوگئے۔شبمن گل 28 گیندوں پر 47 رنز کی باری کھیل کر فہیم اشرف کا شکار بنے۔بھارت کی پہلی وکٹ 105 رنز پر گری۔کپتان سوریا کمار یادیو بغیر کوئی رنز بنائے حارث روف کی بال پر گیند ابرار احمد تھما بیٹھے۔ آؤٹ ہونے والے تیسرے بیٹر ابھیشیک شرما تھے، انہوں نے 39 گیندوں پر 74 رنز کی باری کھیلی، 5 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔انہیں ابرار احمد نے حارث روف کی مدد سے قابو کیا۔اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 171 رنز بنائے ہیں، صاحبزادہ فرحان نے 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب اور محمد نواز 21، 21 فخر زمان 15 اور حسین طلعت 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، سلمان علی آغا 17 اور فہیم اشرف 20 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ شیوم دوبے نے 2، ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ہے جبکہ محمد نواز رن آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل دبئی میں کھیلے جا رہے میچ کی ٹاس کے لیے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور پاکستانی ٹیم کے قائد سلمان علی آغا میدان میں اترے تھے، بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔میچ کے ٹاس کے موقع پر ایک بار پھر سوریا کمار یادیو نے سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا۔اس جیت کے ساتھ ہی یہ ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی مسلسل دوسری شکست ہے ۔اس سے پہلے بھی بھارت نے پاکستان کو ہرادیا جبکہ اب پاکستان کو ٹورنامنٹ میں بنے رہنے کے لئے اپنے دو آخری میچ جیتنا ہونگے اور ایک اور میچ ہارنے کی صورت میں پاکستان ٹور نامنٹ سے باہر ہوجائے گا جبکہ بھارت نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے اور فائنل میں اب بھارت کا پہنچنا تقریباً طے ہے۔