نئی دہلی// سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جے چیلامیشور نے کہاہے کہ اگرچہ دنیا بھر کے ممالک مین عدم مساوات کا رجحان ہے لیکن یہ مسئلہ بھارت میں زیادہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ مساوات ہی بھارتی آئین کی بنیاد تھی ۔’’آئین اور سول سوسائیٹی کا رول‘‘ کے عنوان سے ایک لیکچر کے دوران بولتے ہوئے جسٹس چیلامیشور کا کہنا تھا کہ عدم مساوات مختلف صورتوںاور مختلف وجوہات میں ظاہر ہے لیکن ہمارے ملک میں یہ زیادہ ہے ۔عدالت عظمیٰ کے دوسرے سینئر ترین جج جسٹس چیلامیشور نے کہاکہ عد م مساوات مذہب ،ذات ،زبان اورعلاقہ کی صورتوں میں موجود ہے اور اسکی تاریخی وجوہات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صرف بھارت میں ہی عدم مساوات نہیں ہیں ۔یہ ہر جگہ ہے حتی کہ امریکہ میں بھی جسے کئی لوگ جمہوریت کا ماڈل تصور کرتے ہیں ۔سپریم کورٹ جج کا کہنا تھا کہ بھارتی آئین نے عدم مساوات کے خاتمے کیلئے راہ دکھائی ہے ۔