کشتواڑ// بی جے پی کے متعدد کارکنوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔یوتھ کانگریس لیڈر شارق سروڑی نے اُن کا کانگریس پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار نبھائیں گے ۔اُنہوں نے کہاکہ سرکار کی کسان کُش پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے اور ان ناقص پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر بلاک صدر کانگریس کمیٹی ٹھاٹھری ، اصغر خانجی ، صدر بی سی ایس سی سیل ٹھاٹھری،اوپی بھگت، سینئر کانگریس لیڈران بشمول مشتاق احمد حجام ، کشمیری سنگھ ،عاشق حسین ، اکھل ،صورت رام، سنجیو کمار ، چمن ، کرشن لال اور دیگر بھی موجود تھے ۔