سرینگر//بی جے پی کے ایک مرکزی وزیر نے کہاہے کہ ہندوستان میںجب تک ہندومذہب اکثریت میں ہے تب تک یہاں جمہوریت محفوظ ہے ۔ بھوپال میں نیشنلزم کے موضوع پر اپنے خطاب میں بی جے پی کے وزیرگری راج سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں جمہوریت تب تک ہی محفوظ ہے جب تک یہاں ہندوﺅں کی اکثریت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس دن ملک میں ہندوﺅں کی اکثریت روبہ زوال ہونا شروع ہوگی اُسی دن سے ملک کی جمہوریت ،ترقی اور سماجی ہم آہنگی خطرے میں پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیموگرافک تبدیلیوں کے باعث نیشنلزم کو زبردست خطرہ لاحق ہے ۔ بی جے پی وزیر نے کہا کہ اترپردیش ، آسام ، مغربی بنگال، کیرلا کے علاوہ بعض ریاستوں کے54ضلعوں میں ہندومذہب کی آبادی میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔ان اضلاع میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور یہ ڈیموگرافک تبدیلی ملک کی سا لمیت اور اتحاد کیلئے خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ فیملی پلاننگ کاقانون تمام مذہبوں کیلئے عمل میں لایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا ،”میں پوری ذمہ داری سے کہتاہوں کہ ملک کے جن حصوں میں ہندومذہب کی آبادی میں کمی آئی ہے وہاں سماجی ہم آہنگی اور نیشلزم روبہ زوال ہے ۔