سرینگر//سرینگر پی ڈی پی لےڈر نظام الدےن بٹ نے پارٹی کو اپنے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عم طے کر نے کی ضرورت پر زور دےتے ہو ئے کہا کہ بی جے پی مےں مو جود فر قہ وارانہ عناصر پی ڈی پی کے کشمےر کے حوالے سے تو قعات کو زک پہنچارہے ہےں ۔ نظام الدےن بٹ نے کہا کہ پارٹی کو اپنے مستقبل کا تعےن کر نے کے حوالے سنجےدگی سے سو چنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مےں مو جود کچھ فرقہ وارانہ اور غےر مناسب سوچ کے حامل عناصر کی وجہ سے پی ڈی پی کو زک پہنچ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مر کزی سر کار کا روےہ بھی اس حوالے سے نا مناسب ہے اور وہ اس اتحاد مےں شامل نکات پر عمل کرانے مےں ناکام ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس مقصد کے لئے پی ڈی پی کا وجود ہوا تھا اور جس مقصد کے لئے لو گوں نے اس پارٹی پر بھروسہ کےا تھا اس بھروسے کو آج کچھ لو گوں کی وجہ سے زک پہنچ رہا ہے اسلئے پارٹی کو اپنے مستقبل کا لائحہ عمل طے کر نا چاہئے ۔انہوں نے تصدق مفتی کی جانب سے دئے گئے انٹرویوکی تائید کرتے ہو ئے کہا کہ یہ انٹرویو پارٹی کے لئے معنی رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی رےاست جموں کشمےر مےں امن و امان کی خواہاں ہے اور مو جودہ اتحاد اس حوالے سے کےا گےا تھا تاکہ رےاست مےں امن و مان پروان چڑھ جائے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے اس اعتماد کے ساتھ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کےا تھا کہ مر کز مےں واضح منڈےٹ کے ساتھ حکومت کر نے والی بی جے پی رےاست مےں مذاکرات کے نئے دور کا آگاز کر کے رےاست کو غےر ےقےنی صورتحال سے نکال باہر کر ے گی لےکن بد قسمتی کی بات ےہ ہے کہ اےسا ابھی تک نہےں ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ وزےر اعلیٰ محبوبہ مفتی رےاست مےں ہو رہی ہلاکتوں پر سخت ماےوس ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی رےاستی عوام سے کئے گئے وعدوں کو نبھانے کی ہر ممکن اور سنجےدہ کو شےں جاری رکھے ہو ئے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کسی بھی صورت مےں اس کی شر اکت دار نہےں بنے گی جو عوام کی خواہشات اور امنگوں کے خلاف ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ کشمےر مسئلے کو حل کر نے کے لئے دہلی کے روےے مےں کوئی تبدےلی نہےں آئی ہے اور پی ڈی پی اس بات کی قطعی متحمل نہےں ہو سکتی کہ وہ اپنے لوگوں کے جزبات اور خواہشات کے خلاف جائےں ۔انہوں نے کہا کہ رےاست مےں دےر پا امن کے لئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمےر پر مزاکرات کے ساتھ ساتھ لوگوں کے دلوں کو جےتنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے ہمےشہ عوامی امنگوں کو مد نظر رکھ سےاست کی ہے اور اگر رےاست مےں امن و امان کی صورتحا ل کو ےقےنی بنانے کے لئے اقدامات اور مسئلہ کشمےر کے حل کے لئے پےش رفت نہےں کی جاتی تو پی ڈی پی اپنے لوگوں کے مشکلات اور درد کو بر داشت کر نے کی محتمل نہےں ہو سکتی۔