نئی دہلی // مرکزی سرکار نے لاک ڈائون کے مقررہ مدت کے دوران بک سیلروں، پنکھے فروخت کرنے والی دکانیں، تیمار داروں اور عوامی خدمات بشمول پری پیڈ موبائل ریچارج سہولیات کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔مرکزی وزارت داخلہ نے منگل کی شب اس ضمن میں احکامات صادر کئے۔روٹیاں بنانے والی فیکٹریاں اور آٹا بنانے والی ملیں، جو دیہات میں قائم ہیں، وہ بھی اپنا کام شروع کرسکتی ہیں۔اسکے علاوہ دودھ بنانے والے کارخانے، دالیں بنانے والی ملیں، جو دیہات میں قائم ہیں وہ بھی کام شروع کرسکتی ہیں۔زراعت اور باغبانی سے متعلق سبھی سرگرمیوں کو بھی اجازت دی جاچکی ہے۔شہد بنانے کی کالنیوں اور پودے لگانے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانے کی اجازت بھی ہوگی۔جنگلات، سوشل فارسٹری سے متعلق سرگرمیاں بھی کھلی رہیں گی۔