نئی دہلی// قومی راجدھانی میں آلودگی کے شدید بحران کے دوران کئی طرح کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ان میں دہلی میں بھاری گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی بھی شامل ہیں۔ ٹرکوں کے دہلی میں داخل نہیں ہونے کی وجہ سے نوئیڈا بارڈر پر ایک نئی مشکل پیدا ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نوئیڈا بارڈر پر 5کلومیٹر لمبا جام لگ گیا ہے اور اس میں سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ راجدھانی دہلی میں آلودگی کی وجہ سے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ دہلی حکومت نے 21نومبر تک راجدھانی میں غیر ضروری سامان لے جانے والے ٹرکوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا تھا۔ تاہم، سبزیاں، پھل، اناج، دودھ، انڈے، برف جیسی کھانے کی اشیاء اور پیٹرولیم مصنوعات لے جانے والے ٹینکرز کو اس پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔