عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // بڈگام کیرم چمپئن شپ 2025-26 کا دہلی پبلک سکول شیخ پورہ میں آغاز ہوا ہے۔ یہ تقریب “میرا نوجوان میرا فخر” اقدام کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی جارہی ہے۔چمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح مدثر خان، جنرل سیکرٹری، کیرم ایسوسی ایشن نے کیا۔ انہوں نے اجتماعی طور پر شرکا کو اپنی نیک تمنائیں پیش کیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں اور کھیل کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ایسوسی ایشن کے اراکین نے نوجوانوں کی ہمہ گیر ترقی کے لیے کیرم جیسے انڈور کھیلوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سپورٹس کونسل کی مسلسل حمایت کا بھی اعتراف کیا، جس نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پیر کے روز کے مقابلوں میںزیب نے سیدہ عائشہ کو ،قریحہ نے فاطمہ کو ،صفا نے صبا کو،ایم رافیل نے آیان کو،باسط نے صہیب کو،عفان نے ریان کو،عبدالباسط نے عبید کو اورسہیل نے منیر الطاف کو شکست دی۔