سرینگر//وسطی کشمیر میں بڈگام ضلع کے کاوسہ میں گذشتہ رات نالے سے ایک جنگجو کی لاش بر آمد ہوئی۔مذکورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن چار روز سے جاری تھا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ کاوسہ میں 7ستمبر کو فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے دوران ایک جنگجو گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اُس نے زخمی حالت میں نالے میں چھلانگ لگادی اور اُسی کی لاش اب بر آمد ہوئی ہے۔
یہ انکاونٹر چار روز قبل اُس وقت ہوا تھا جب فورسز نے کاوسہ کو محاصرہ میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
بعد ازاں گولیوں کا تبادلہ رک گیا لیکن فورسز کا تلاشی آپریشن جاری رہا جس کے دوران گذشتہ رات ایک جنگجو کی لاش بر آمد ہوئی جس کی شناخت عاقب لون، ساکن اگلر، شوپیان کے طور ہوئی ہے۔