بڈگام//بڈگام کے مختلف علاقوںسے تعلق رکھنے والے 30ترقی پسند فِش فارمرس کو اے ڈی سی بڈگام نے بین ضلعی جانکاری دورے پرجھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے کہا کہ فش فارمرس کے اس دورے کا مقصد انہیں مچھلی پالن کے شعبے میں جدید سائینسی اورتیکنیکی طریقہ کار کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے یونٹوں کو مزید منافع بخش بناسکیں اورضلع کے بیروزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرسکیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا کہ محکمے کی طرف سے یہ ایک قابل تقلید پہل ہے جو کہ فش فارمرس کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔انہوںنے فارمرس پر زودیا کہ وہ اس دورے سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنے تجربات اورجانکاری کو فارمنگ یونٹوں کے لئے بروئے کار لائیں۔