سرینگر//بڈگام کے اسٹیڈیم میں کل چنار فٹبال ٹورنامنٹ 2019شروع ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی کُل 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہے اور اس ٹورنامنٹ کے لیگ میچزناک آئوٹ بنیادوں پر کھیلے جائیں گے۔ علاقہ کے نوجوانوں نے مقامی سطح پر اس کھیل کی مقبولیت کو لے کر فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہونے پر خوش آمدید کیا ہے ۔ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کلدو میچ کھیلے گئے ۔ پہلا میچ Rehbar XIاور JKP Fcکے درمیان کھیلا گیا جس کو JKPنے 2ایک سے جیتا جبکہ دوسرامیچ اننت ناگ FCاور سعید تاج الدین FCکے درمیان کھیلا گیا جو سعید تاج الدین نے 3ایک سے جیتا۔ ٹورنامنٹ کے لیگ میچ اگلے تین دنوں میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 27مارچ 2019کو کھیلا جائے گا۔