بڈگام//ڈویژنل کمشنرکشمیر بصیر احمد خان نے بائز ہائر سیکنڈری سکول بڈگام میں صوبائی سطح کے بین ضلعی کھوکھوٹورنامنٹ کاافتتاح کیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر اورجوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔جب کہ تقریب میں اے ڈی سی بڈگام،ایس پی بڈگام ،تحصیلدار ،ڈپٹی ایس پی ہیڈکواٹرس اوریوتھ سروسز اینڈ سپورٹس بڈگام سے وابستہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔کھوکھو مقابلہ جاتی پروگرام کااہتمام یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشمیر نے ضلع انتظامیہ بڈگام کے اشتراک سے کیا ۔ان کھیلوںمیں 14،17اور19سال سے کم عمر کی 327طالبات جن کا تعلق ریاست کے مختلف حصوں سے ہے حصہ لے رہی ہیں ۔تین یوم تک جاری رہنے والے اس کھیل مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات قومی سطح کی کھیلوںمیںحصہ لے سکیں گے۔