بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے شیخ العالمؒ کانفرنس ہال میں شیپ بریڈرس کے لئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔پروگرام کا اہتمام ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آرگنائزیشن بڈگام کی طرف سے کیا گیا۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔انہوںنے بڈگام میں محکمے کی سرگرمیوں کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بڈگام میں 2017-18کے دوران گوشت کی 12.61لاکھ کلو گرام اوراون کی 3.55لاکھ کلو گرام پیداوار ہوئی۔انہوںنے کہا کہ ضلع میں بھیڑ اوربکریوں کی پیداوار بالترتیب1.94لاکھ اور0.50لاکھ ریکارڈ کی گئی۔ضلع میں53شیپ ایکسٹنشن سینٹرس اور13فسٹ ایڈ سینٹرس کام کررہے ہیں تاکہ بھیر بکریوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکے۔ترقیاتی کمشنر نے ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آرگنائزیشن کے رول کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع کے طول وعرض میں اسی طرح کے مزید تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔