بڈگام/عظمیٰ نیوز سروس/ضلع ترقیاتی کمشنربڈگام، اکشے لابرو نے ہفتہ کو ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر (DE&CC) کے زیر اہتمام بوائز ہائر سیکنڈری سکول اچھگام بڈگام میںایک روزہ روزگارمیلے کا افتتاح کیا۔ روزگار میلے میں 23 نامور پرائیویٹ کمپنیوں نے شرکت کی جن میں 250 سے زائد ملازمتیں خالی ہیں۔اس موقع پر کمپنیوں نے میرٹ، اہلیت اور ضرورت کی بنیاد پر دوسرے راؤنڈ کے لیے ملازمت کے متلاشی 385 افراد کو شارٹ لسٹ کیا۔دن بھر جاری رہنے والے ایونٹ کے دوران 327 آف لائن رجسٹریشن بھی کی گئی اور 187 امیدواروں نے سکل ڈیولپمنٹ کورسز کے لیے رجسٹریشن کروائی۔ڈی سی نے ملازمت فراہم کرنے والی مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے بات چیت کی۔