عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وتر ونی بڈگام حادثے میں متاثرین کیلئے ضلع انتظامیہ بڈگام نے ایکس گریشا ریلیف کا اعلان کیا ہے جس دوران مرنے والوں کے لواحقین کیلئے فی کس 6 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے 1 لاکھ روپے کی امداد کی منظوری د ی گئی ۔ضلع انتظامیہ بڈگام نے وتر ونی سڑک حادثے کے متاثرین کیلئے ایکس گریشیا ریلیف منظور کیا ہے جس میں سومو اور ڈمپر میں ٹکر کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے۔حکام نے بتایا کہ زخمی سرینگر اور بڈگام کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے فی کس 6 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 1 لاکھ روپے کی امداد کی منظوری دی۔پولیس سٹیشن بڈگام نے ایف آئی آر درج کر کے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔