سرینگر//بچت کھاتوں اورکرنٹ اکاونٹ تناسب کے لحاظ سے جموں کشمیربینک ملک کے تین سرکردہ نجی شعبے کے بینکوں میں سے ایک ہے۔ 30 ستمبر 2021 کو اعلی ’سی ائے ایس اے‘تناسب کے ساتھ 10 پرائیویٹ شعبے کے بنکو ںکے عنوان سے آن لائن شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق سی اے ایس اے تناسب کے ساتھ جموں کشمیربینک 55.3 فیصد،کا کوٹک مہندرا بینک کے بعد نمبر پر ہے جس کے پاس سی اے ایس اے60.66فیصد ہے اور اس کے بعد آئی ڈی بی آئی بینک 54.6 کے اعداد و شمار کے ساتھ پائیدان پر ہے۔ جموں کشمیر بنک کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر نے کہا’’مارکیٹ سے اس طرح کے کسی بھی قسم کے تجزیاتی اعتراف کو دیکھ کر اچھا لگتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ہمیں نئے جوش کے ساتھ صنعت میں ترقی اور کامیابی کے دوسرے شعبوںمیں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔