عظمیٰ نیوز سروس
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں بادل پھٹنے سے متاثرہ چوسیٹی گائوں میں بچائو اور امدادی کارروائی زوروں پر ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔ایل جی نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا “چشوتی (چوسیٹی) میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز زوروں پر ہیں۔ جائے وقوعہ پر لوگ اور مشینری لگا دی گئی ہے، دوسری ٹیمیں بھی روانہ ہو گئی ہیں،” ۔ایل جی نے کہا کہ انہوں نے وزیر داخلہ کو مختلف ایجنسیوں کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز سے آگاہ کیا۔سنہا نے کہا، “انہوں نے (وزیر داخلہ)ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔”