بٹوت// بٹوت قصبہ کے بھدرواہ موڑ چوک میں صبح کے سات بجے کے قریب نامعلوم حالات میں آئی گولی لگنے سے ایک 35سالہ شخص فاروق احمد ولد محمد اکبر شیخ ساکنہ میونسپلٹی وارڈ نمبر 2بٹو ت شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ گولی مذکورہ شخص کے پیٹ میں داخل ہو گئی ۔ شدید حالات میں زخمی شخص کو وہاں پرموجود لوگوں نے بٹوت کے شیر کشمیر ہسپتال میں فوری طبی امداد کے لئے لیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی حالت کو دیکھتے ہوئے اس کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے لئے منتقل کر دیا ۔ اطلاعات کے مطابق میڈیکل کالج میں ایک ایمر جنسی آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے زخمی شخص کے پیٹ سے گولی نکال لی اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔ گولی کا شکار شخص محنت مزدوری پیشہ ہے اور کچھ سال قبل محکمہ پولیس میں بطور ایس پی او بھی رہ چکا ہے ۔ دریں اثنا اپنی نوعیت کے اس منفر د حادثے کی خبر قصبہ بٹوت و گرد ونواح کے علاقے میں آنا ً فاناً پھیل گئی واقعہ کی خبر ملتے ہی ضلع انتظامیہ رام بن کے اعلیٰ افسران اور جن میں ایڈیشنل ایس پی رام بن ، تحصیلدار بٹوت اور انچارج آفیسر پولیس تھانہ بٹوت موقع پر فوراً پہنچ گئے آبتدائی طور پر وہاں موقع پر موجود لوگوں کی طرف سے اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا گیا کہ گولی کئی موقع واردات سے کچھ دوری پر وا قع سی آر پی ایف کی سیکورٹی پکٹ میں موجود کسی جوان کی بندوق سے تو نہیں نکلی ہو ۔ لہذا ہر قسم کے حالات کو مد نظر رکھتے ہو ئے محکمہ پولیس ضلع رام بن کے اہلکار ایس ایس پی رام بن موہن لعل کی زیر قیادت اس واقعی کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہے ہیں ۔ رابطہ کر نے پر کشمیر اعظمیٰ سے بات کر تے ہو ئے ایس ایس پی رام بن موہن لعل نے کہا ہم نے اس سلسلے میں پولیس تھانہ بٹوت معاملہ درج کیا اور ہم اس حادثے کی ہر پہلو سے باریک بینی سے تحقیقات کر رہے ہیں اور امید ہے کہ پولیس جلد معاملہ کی تہہ تک پہنچ کر حقائق کا پتہ لگا ئیں گے ۔ لوگوں کو پریشان نہیں ہونا چاہئے ۔اس معاملے میں جو بھی کوئی دانستہ یاپھر غیر دانستہ طور پر ملوث پا یا جا ئے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ئے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔