بٹوت// قدرتی حسن کی دولت سے ما لا مال قصبہ بٹوت میں بس سیٹنڈ کی عدم موجود گی کا مسئلہ قصبے کی تعمیر و ترقی میں بڑی ر کا و ٹ کے ساتھ ساتھ قصبہ بٹوت سے ہوکر ہرروز گزرنے والے مسا فروں کے لئے مشکلا ت و مسائل کی وجہ بن چکا ہے۔ اس سلسلے میں کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہو ہے پی ڈی پی ضلع رام بن کے یوتھ صدر شعمون میر نے کہا کہ بٹوت جد ید تعمیرو ترقی کے دور میںبھی جہاں حکومتوںو انتظا میہ کی جانب سے دی جا نے والی متعدد بنیادی سہولیات ومراعات سے محروم ہے، ایسی ہی بیسوں سہولیات جن سے قصبہ بٹوت کے عوام آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی محروم ہے۔ ان میں ایک بڑی سہو لت بٹوت میں بس سٹینڈ کی عدم موجودگی ہے ۔میر کے بقول ْقصبہ بٹوت کے عوام ایک لمبے عرصے سے بٹوت میں ایک میعاری بس سٹینڈ کی تعمیر کاریاستی حکومتوں سے مطا لبہ کرتے آرہے ہیں مگر بد قستمی سے کسی بھی ریاستی حکومت نے قصبہ بٹوت کی اس د یر پا تعمیر وتر قی کیلئے بے حد اہمیت کی حا مل ما نگ کی جانب تو جہ د ینے کی ز حمت گوارہ نہیں کی لہذا ان حا لا ت میں قصبہ بٹوت کے عوام کی جا نب سے میں وز یر اعلیٰ محبو بہ مفتی اور ر یا ستی مخلو ط حکو مت میں وز یر ٹرا نسپو رٹ سے مو د با نہ ا پیل کر تا ہو ں کہ وہ قصبہ بٹوت کے عوام کی اس د یر ا نہ ما نگ کی جا نب ذا تی تو جہ د یکربٹوت میں جلد از جلد بس سٹینڈ کی تعمیر کو ممکن بنا نے کی خا طر ا نتظا میہ کو ہد ا یت جا ری کریں۔