مظفر آباد// پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے علاقے بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے بچہ زخمی ہوگیا۔پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک بار پھر بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گھر کے صحن میں کھیلتا 10 سالہ عمر نشانہ بن گیا۔ عمرکو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔