بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے بونیار اوڑی میںقہر انگیز ژالہ باری سے بھاری نقصان ہوا ۔ تحصیل بونیار کے متعدد دیہات میں سنیچر کوطوفانی ژالہ باری ہوئی جو دس منٹ تک جاری رہی اور میوہ باغات اور سبزیوں کے علاوہ کھڑی فصلوں کو تباہ کیا ۔ایک مقامی شہری طارق احمدنے بتا یا کہ دس منٹ تک جاری رہنے والی اس ژالہ باری سے میوہ باغات اور دیگر فصلوں کو زبر دست نقصان ہوا ۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر متعلقہ علاقوںمیں اپنی ٹیمیں روانہ کر کے ژالہ باری سے ہوئے نقصا نات کا جائزہ لے ۔