بنگلورو//نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے سری لنکا کے خلاف اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ورلڈکپ مقابلوں میں 50سے زائد وکٹیں لینے والے چھٹے بولر بن گئے۔ انہوں نے سری لنکا کیخلاف کپتان کوشل مینڈس، چارتھ اسالنکا اور سدیرا سمارا وکرما کی وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل گلین میک گرا 71، مرلی دھرن 68، مچل اسٹارک 59، لاستھ ملنگا 56، وسیم اکرم 55 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔