عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//جموں وکشمیرکے چیف سیکریٹری اتل ڈولو نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر میں سڑے گوشت کی فروخت میں ملوث پائے جانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے چیف سیکریٹری اتل ڈلو نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کی تمام تیاریاں انتظامیہ کی طرف سے پہلے سے ہی ریہرسل کے ساتھ کی گئیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ضلع میں مرکزی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔سڑے ہوئے گوشت کے معاملے پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حال ہی میں ایک میٹنگ کی صدارت کی اور نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ممکنہ کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ دیگر متعلقہ ایجنسیوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں۔