سرینگر//ضلع سرینگر کے نوگام اور ہاڑون ٹیریٹوریل حلقوں سے دو ضلع ترقیاتی کونسل ممبران بلال احمد بھٹ اور علی محمد راتھرنے پنچایتی نمائندگان کے ہمراہ اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ڈی ڈی سی ممبران کے علاوہ جن سرکردہ سیاسی کارکنان اور پنچایتی نمائندگان پارٹی میں شامل ہوئے ، اِن میں سرپنچ نوگام اے عبدلرزاق نجار، سرپنچ نوگام ۔ بی فاروق احمد ڈار، نائب سرپنچ نوگام اے امتیاز احمد ڈار، پنچ نوگام اے تابش بلال بھٹ، پنچ نوگام اے نور محمد نجار، پنچ نوگام بن غلام احمد ہارون، پنچ نوگام اے جان محمد آہنگر، پنچ نوگام ۔ بی ریاض احمد حجام، پنچ نوگام ۔ بی غلام محمد بھٹ، پنچ نوگام بی فردوس احمد بھٹ اور نوگام سے محمد یعقوب بھٹ شامل ہیں۔ سوئیہ بُگ بڈگام سے بھی معروف سیاسی کارکنان اور پنچایتی ممبران پر مشتمل ایک اور وفد نے بھی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن میں سرپنچ آرتھ شکیلہ بانو، پنچ آرتھ عبدالحمید گنائی، پنچ محمد لطیف گنائی، پنچ سوئی بگ ارشد احمد بھٹ، پنچ عبدالحاد بیگ، پنچ فہمیدہ بانو، پنچ رفیقہ بانو، پنچ شبیر احمد ڈار، پنچ تبسم بانو، پنچ عبدالرشید میر، پنچ گوٹہ پورہ منظور احمد وانی، حاجی غلام محمد شاہ، عبدالرحیم خان، حمید اللہ خان، محمد یوسف شاہ، جاوید احمد شاہ، عبدالحیا ت شاہ، ظہور احمد شاہ، خزیر محمد ملک، غلام نبی ملک، غلام نبی میر، غلام حسن ڈار، فیاض احمد میر اور منظور احمد قابل ذکر ہیں۔ یہ تقاریب پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری، سنیئر نائب صدر اور سابقہ وزیر غلام حسن میر، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ریاستی سیکریٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، ضلع صدر نور محمد، ضلع صدر کپواڑہ راجورہ منظور، ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر، ضلع صدر بارہمولہ شعیب لون، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر اور پارٹی لیڈر ارشد علی کی موجودگی میں منعقد ہوئیں۔ پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُن سے گذارش کی کہ وہ متعلقہ علاقوں میں لوگوں کی مشکلات ومسائل کو حل کرنے میں اہم رول ادا کریں اور ساتھ ہی پارٹی کیڈر کو زمینی سطح پر مضبوط بنائیں۔انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی ذات، پات، مذہب، رنگ ونسل اور علاقہ کی بنیاد پر امتیاز نہیں کرتی، ہمارا بنیادی مقصد لوگوں کی مشکلات حل کرنا ہے جوکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے گمراہ کن نعرؤں کی وجہ سے متاثر ہیں۔اس دوران ضلع پلوامہ کے گنجو حلقہ سے متعدد پنچایتی ممبران نے جمعرات کو پارٹی دفتر لال چوک سرینگر پر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ شامل ہونے والے پنچایتی نمائندگان میں غلام حسن میر پنچ حلقہ ورچیرہ، محمد اسحاق پنچ حلقہ گنجو، غلام حسن گنائی پنچ حلقہ گنجو، نگینہ حسن پنچ حلقہ گنجو، سمانہ ظہرا پنچ حلقہ گنجو اور یاور عباس نیگرو پنچ گنجو شامل ہیں۔ یہ شمولیت تقریب پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری ، سنیئر نائب صدر اور سابقہ وزیر غلام حسن میر، نائب صدر ظفر اقبال منہاس ، ضلع صدر سرینگر نور محمداور ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ الطاف بخاری نے نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُن سے گذارش کی کہ وہ عام آدمی کی فلاح وبہبودی کے لئے کام کریں۔