کولمبو// دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شامل شکیب الحسن نے 116 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر بنگلہ دیش کو اس کے 100 ویں ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف تیسرے دن جمعہ کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 467 رنز بنائے اور سری لنکا سے 129 رنز کی برتری حاصل کر لی۔سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کوئی وکٹ کھوئے 54 رن بنا لئے ۔سری لنکا اب بنگلہ دیش کی برتری سے 75 رنز پیچھے ہے ۔اس سے پہلے بنگلہ دیش نے صبح پانچ وکٹ پر 214 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ شکیب نے 116، کپتان مشفق الرحیم نے 52 اور مصدق حسین نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بنگلہ دیش کو 467 رنز کے اسکور تک پہنچا دیا۔ شکیب نے 18 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے اپنی پانچویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔انہوں نے 159 گیندوں پر 10 چوکے لگائے ۔شکیب نے کپتان مشفق کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 92 رن اور حسین کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 131 رنز کی شراکت کی۔مشفق نے 81 گیندوں کی اننگز میں چھ چوکے اور حسین نے 155 گیندوں کی اننگز میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے ۔مہدی حسن معراج نے 24 رنز بنائے ۔لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہرات نے 82 رن پر چار وکٹ اور سداکن نے 140 رنز پر چار وکٹ لئے ۔سری لنکا کی دوسری اننگز میں دمتھ کرونارتنے 25 اور اپل تھرنگا 25 رنز بنا کر کریز پر ہیں۔یواین آئی۔