یواین آئی
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی، جس میں انہوں نے ایک جمہوری، مستحکم، پرامن اور ترقی پسند بنگلہ دیش کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا ۔ مودی نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور تمام اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ بات چیت کے دوران مودی نے ایک جمہوری، مستحکم، پرامن اور ترقی پسند بنگلہ دیش کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مختلف ترقیاتی اقدامات کے ذریعے بنگلہ دیش کے عوام کی حمایت کرنے کے ہندوستان کے عزم پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور دیگر تماماقلیتی برادریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ پروفیسر محمد یونس نے جواب میں مودی کو یقین دلایا کہ ان کی عبوری حکومت بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور تمام اقلیتی گروپوں کے تحفظ کو ترجیح دے گی۔ مودی نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا ‘‘بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کا ٹیلی فون کال موصول ہوا۔ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک جمہوری، مستحکم، پرامن اور ترقی پسند بنگلہ دیش کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ پروفیسر یونس نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور تمام اقلیتوں کے تحفظ اور سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے متعلقہ قومی ترجیحات کے مطابق دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔