بارہمولہ //جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نوجوان کھلاڑی عاقب نبی نے بنگلرو میں جاری ایک ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 5وکٹیں بھی حاصل کئے ۔سوموار کو آل راونڈر عاقب نبی نے بنگلور میں جاری شری ایم اے ٹی اچاریہ شلڈ ٹرافی میں 113گیندوں پر 109 رنز بنائے جس میں 4چھکے اور 4 چوکے شامل ہیں ۔عاقب نے شاندار گیند بازی کرکے پانچ وکٹیں بھی حاصل کئے اور ٹیم کو جیت دلائی ۔عاقب کو بلے بازی اور گیند بازی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 23 سالہ عاقب نبی ڈارولد غلام نبی شیری بارہمولہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ عاقب نے اس سے پہلے بھی رانجی ٹرافی کے علاوہ ریاست سے باہر کئی ٹورنامنٹوں میں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔