عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اپنے صارفین کو ایک نئے قسم کی دھوکہ دہی کے بارے میں مفاد عامہ میں ایک احتیاطی نوٹس جاری کیا ہے جس میں دھوکہ دہی کرنے والے کسی صارف کے رجسٹرڈ موبائل نمبر کو اپنے نمبر سے تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ نوٹس بینک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل ہینڈل پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ پوسٹ کے مطابق’’ ایک بار جعلساز کامیاب ہو جاتے ہیں، انہیں اپنے نمبروں پر اس نمبر سے منسلک بینکنگ الرٹس مل جاتے ہیں اور صارف کو اس کے اکاؤنٹ میں ہونے والی لین دین کے بارے میں معلوم نہیں ہوتا ہے‘‘۔