سرینگر// بندھن بینک نے 8ویںیوم تاسیس کے موقعہ پر سرینگر اور لداخ میں مزید دو بینک شاخوں کا افتتاح کیا۔ بینک کے تازہ اقدام کے بعد صوبہ لداخ میں بھی بندھن بینک کا آغاز کیا گیا۔بینک کی جانب سے صوبہ جموں میں پہلے ہی ایک شاخ قائم کی گئی تھی جبکہ سرینگر میں نئی شاخ کے قیام سے مرکزی زیر انتظام علاقہ جموں کشمیر کے علاقہ میں بینک نے اپنی وسعت کو مزید بڑھادیا ہے۔سرینگر میں بینک کی شاخ کا افتتاح سرینگر کے میئر جنید عظیم متو نے کیا جبکہ لداخ خطہ میں شاخ کا افتتاح ایچ اِی خامتک رنپوچے، جوکہ لاما چوسلنگ کے سربراہ ہیں نے انجام دیا۔اس موقعہ پر بندھن بینک کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔جموں کشمیر اور لداخ خطوں میں نئی شاخیں قائم کرنے کے بعد بندھن بینک اب ملک کی 36ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے 35مقامات پرپھیل چکا ہے اور اپنی 6200سے زائد شاخوں کے مضبوط نیٹ ورک کے ذریعہ 3.07کروڑ سے زائد صارفین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔بینک ہر ہندوستانی شہری کے متنوع مالی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پْرعزم ہے، قطع نظر اس کے کہ وہ کہاں رہتے ہیں، انہیں کس مالیاتی مصنوعات کی ضرورت ہوسکتی ہے یا وہ کس بینکنگ چینل کو ترجیح دیتے ہیں۔بندھن بینک کے بانی اورسی اِی اْو چندرشیکھر گھوش کا کہنا ہے کہ ہم آج ایک عالمی بینک کے طور پر 8سال مکمل کرنے پر بہت خوش ہیں۔
سرینگر اور لیہہ (لداخ) میں نئی شاخوں کے قیام کیساتھ ہی ہم نے اپنے موجودہ برانچ نیٹ ورک کو مزید بڑھایا ہے اور اس نظم کو مزید فروغ دینا جاری رکھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ میں اس ناقابل یقین سفر کا حصہ بننے اور اس پر یقین کرنے کیلئے اپنے جملہ شراکت داروں اور خیرخواہوں کا بے حد مشکور و ممنون ہوں۔ ہم ملک بھر سے ملنے والی محبت، حمایت اور اعتماد کے شکر گزار ہیں۔
بندھن بینک کا8واںیوم تاسیس | سرینگر اور لداخ میں مزید 2شاخوں کا افتتاح
