سرینگر //کرناہ میںحدمتارکہ پر ایل ایم جی بندوق گرنے سے اچانک گولیاں نکل گئیں جس کی وجہ سے ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا ۔ پولیس کے مطابق کرناہ کی شرارت پوسٹ کے بنکر کے اوپر ایک ایل ایم جی بندوق نصب تھی جو اچانک نیچے گر گئی اور بندوق سے گولیاں اچانک نکل آئیں اور 20جاٹ رجمنٹ سے وابستہ ایک فوجی اہلکار گن پت لال ساکن راجستھان شدید زخمی ہو گیا اوربعد میںزخمیوں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔اس واقعہ میں ایک اور فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے ۔