سرینگر//شہر کے کرالہ کھڈ علاقے میںسی آر پی ایف کا ایک اہلکارحادثاتی طور اپنی بندوق کی صفائی کے دوران اس سے نکلنے والی گولی کا شکار ہوکر بری طرح زخمی ہوا۔ یہ واقعہ شہر کے سول لائنز کرالہ کھڈ علاقے میں قائم سی آر پی ایف کے ایک کیمپ میں پیش آیا۔اسے فوری طور پرصدراسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے۔