سرینگر// شہر کے بمنہ علاقے میں آگ کی ایک و اردات کے دوران3منزلہ مکان خاکستر ہوا۔مقامی لوگوں کے مطابق ہاوسنگ کالونی بمنہ میں پروینہ ریشی اہلیہ مرحوم فاروق احمد ریشی کا ایک3 منزلہ مکان آگ کی واردت میں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت اس قدر تیز تھی کہ دور سے اس کی تپش کو محسوس کیا جا رہا تھا،جبکہ آگ کے شعلوں نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا تھااور قریب ایک گھنٹے میں یہ مکان خاکستر ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ مکان میں کشمیری آرٹ جن میں شام اور پشمینہ سوٹ تھے،بھی جل کر خاکستر ہوا۔