کشتواڑ//بلاک کانگریس کمیٹی ٹھاٹھری نے ا یم ایل سی نریش گپتا کو بیسٹ لیجسلیٹر ایوارڈ۔2017عطا کئے جانے پر مبارک باد دی ہے۔ایک پریس بیان کے مطابق بلاک کانگریس کے سابقہ صدر اصغر خان کی قیادت میں ایک وفد نے ایم ایل سی سے ملاقات کرکے اُنہیںایوارڈ حاصل ہونے پر مبارک باد دی ہے۔وفد نے بتایا کہ سابقہ ضلع ڈوڈہ کیلئے یہ فخر کا لمحہ ہے اور وہ وادی چناب کی آواز سے بھی جانے جاتے ہیں، جسکی وجہ سے انہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔وفد نے ایم ایل سی کو ریاست خصوصاً وادی چناب کے مسائل اُجاگر کرنے پر اُنکو مبارک باد دی۔ ایم ایل سی نے شرکا ء کو یقین دلایا گیا کہ وہ بدستور عام لوگوں کے مسائل اُجاگر کریں گے اور کہا کہ یہ ایوارڈ پوری وادی چناب کے لئے ہے۔اس موقعہ پر مصور احمد ،طالب حُسین بٹ وغیرہ بھی موجود تھے۔