سرینگر//فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن محکمہ نے سرینگر میں فوڈ سیفٹی اینڈ سٹنڈارڑ ایکٹ کے تحت رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے بغیر کاروباری ادارے چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے60اداروں کے خلاف کیس درج کر لیااور16 لائسنس کو منسوخ کیا ہے۔ فوڈ بزنس آپریٹرز ،جو فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرس ایکٹ (ایف ایس ایس) ایکٹ کے تحت لائسنس اور رجسٹریشن حاصل کیے بغیر اپنا کاروبار چلا رہے ہیں، ان کے خلاف ڈسٹرکٹ سرینگر میں ایک نئی مہم شروع کی گئی جس میں متعدد اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔اس حوالے سے60شکایات عدالت میں دائر کی گئیں تھی ،جس دوران لائسنس کے اہل ہونے والے فوڈ بزنس آپریٹرز کے 16 رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کومنسوخ کردیا گیا ہے ۔ذرائع نے مزید کہا کہ’ ایٹ رائٹ چیلنج‘ ایکٹ کے تحت جو ’’ایف ایس ایس اے آئی‘‘ کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے ،کے تحت ضلع سری نگر میں مارچ 2021 تک 20 فیصد لائسنوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ کے این ایس کے مطا بق فوڈ کا کار بار متعلقہ محکمے کے اجازت اور لائنس کے بغیر چلانا’ ایف ایس ایس ‘ایکٹ کے تحت جرم مانا جاتا ہے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب مالک کو6ماہ کی سزا اور 5لاکھ روپے تک کاجرمانہ ہوسکتا ہے ۔ دریں اثناء کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن جموں و کشمیر شکیل الرحمٰن نے تمام فوڈ بزنس آپریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی سرکاری ویب سائٹ wwwfoscosfssai.gov.in تک رسائی حاصل کرکے اپنے سالانہ کاروبار کے مطابق مناسب لائسنس یا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔