جموں // جے اینڈ کے پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے اتوار کے روزبشناہ میں ایک میگا روڈ شوو کا اہتمام کیا گیا ،جسکی قیادت جموں۔ پونچھ پارلیمانی حلقہ کے کانگریسی امیدوار رمن بھلا کر رہے تھے۔اس دوران رمن بھلا نے سرحدی علاقوں میں متعد ریلیوں سے خطاب کیا۔ارنیہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے مقامی مسائل اجا گر کئے،اس دوران انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سرحدوں پر ہوئی فائرنگ کی وجہ سے لوگوں کو جان و مال کا کافی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔اسکے علاوہ فصلوں او رمال و مویشی کو بھی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہا گر وہ منتخب ہوئے تو وہ یہ مسائل سرکار کے ساتھ اُٹھائیں گے۔روڈ شوو میں کمل اروڑہ، ایف سی بھگت، ششی شرما ، دیواکر چودھری، مہندر بھاردواج، سرپنچوں ،پنچوں اور کارکنون کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔روڈ شوو پلی موڑ، چک،اوتارا، کانونٹ سکول چوک ،تارا چوک، ڈاباد، دیولی،لسواڈا، مکھنپور، پسکل، پنڈوریہ سے گُذر گئی۔دوران ریلی لیڈران نے لوگوں کو کانگریس کے ممبر کی کامیابی یقینی بنانے کی اپیل کی۔