عظمی نیوزسروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہانے بسوہلی پشمینہ اورادہمپور کی کلاڑی کو جی آئی ٹیگ عطاہونے پربنکروں،پروڈیوسروں اوراس دستکاری سے وابستہ کنبوں کومبارکباد دی ہے۔ایک ٹوئٹ میں منوج سنہانے کہا،’’یہ جموں کشمیرکیلئے فخرکالمحہ ہے۔بسوہلی پشمینہ اور ادھمپورکالاڈی ڈیری کوجی آئی ٹیگ عطاہواہے۔اس سے بنکروں اورپروڈیوسروں اور کالاڈی ڈیری سے وابستہ کنبوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔مرکزی زیرانتظام علاقہ کے لوگوں کو میری طرف سے مبارکباد‘‘۔ انہوں نے مزیدٹوئٹ کیا،’’حکومت ہند،ایسوسی ایشن آف پروڈیوسرس،نبارڈ،یوٹی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقین کامیراشکریہ۔انہوں نے کہا کہ اس سے برآمدات میں اضافہ ہوگااورسینکڑوں کنبوں ،جو اس سے وابستہ ہیں ،کامستقبل محفوظ ہوگا۔