بسوہلی// ضلع انتظامیہ کٹھوعہ نے ناجائز قبضہ جات ہٹانے کی مہم کی قواعد شروع کرتے ہوئے ریاست کی 43کنال اراضی رقبہ جات بازیافت کرلی ہے۔ ذرائع نے تفصیل کے ساتھ جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاہے کہ لینڈ مافیہ کے قبضہ جات کو ہٹانے کیلئے ریاست کی لاقیمتی اراضی کوخالی کر انے کیلئے تشکیل شددہ خصوصی ٹیم نے حرکت میں آکر منہدم کارر وائی کرتے ہوئے ریاست کی 43کنال اراضی کو بازیافت کرلیا گیاہے۔ مہندم کارر وائی کرنے کیلئے خصوصی ٹیم میں محکمہ مال سے وابستہ تحصیلدار بسوہلی کے علاوہ تحصیلدار مہان پور اورفاضل ترقیاتی کمشنر بسوہلی سنجیو گپتاوغیرہ موجود رہے۔ ناجائز قبضہ ہٹانے کی مہم کے دوران 20کنال اور2مر لہ کی اراضی گاؤں گھوڈل اوربھونڈ جبکہ22کنال اور17مرلہ ریاستی اراضی کو گاؤں کھیلری اورمہان پورسے بازیافت کرلیا گیاہے۔