کشتواڑ// حکومت کی جانب سے مرکزی سرکارکے سوئوچھ بھارت ابھیان کی عمل آوری کیلئے اقدامات کے بلندبانگ دعوے کئے جارہے ہیں لیکن زمینی سطح پر سوئوچھ بھارت ابھیان کی عمل آوری صفرہے جس کی نمایاں مثال بس سٹینڈ کشتواڑ ہے جہاں پر گندگی کے ڈھیرہی ڈھیرہیں جس کی وجہ سے مسافروں کوشدیدپریشانیوں کاسامناکرناپڑتاہے۔ عام مسافروں کاکہناہے کہ ضلع انتظامیہ ،بالخصوص میونسپلٹی حکام غفلت کی نیندسویاہواہے اورہرسوپھیلی ہوئی عفونت ہی عفونت کودورکرنے کیلئے کوئی اقداما ت نہیں اٹھارہاہے جس کاخمیازہ بس سٹینڈکشتواڑمیں آنے والے مسافروں کوجھیلناپڑتاہے ۔حکومت سوئوچھ بھارت ابھیان کی عمل آوری کیلئے لاکھوں روپے صرف اخبارات اورٹی وی پراشتہارات کے ذریعے تشہیرکیلئے صرف کرتی ہے لیکن عملی طورپر انتظامیہ سوئوچھ بھارت ابھیان کی عمل آوری کیلئے غیرسنجیدگی کامظاہرہ کرتی ہے جس سے ظاہرہوتاہے کہ سوئوچھ بھارت کے نام پرمختص کی جانے والی رقومات کاتصرف کاغذوں تک ہی محدودرکھاجاتاہے اوریہی وجہ ہے کہ کشتواڑ بس سٹینڈ میں ہرسوگندگی ہی گندگی پھیلی ہوئی ہے۔اہلیان کشتواڑ نے ضلع انتظامیہ سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ بس سٹینڈ سمیت ضلع کے اہم مقامات پر صفائی ستھرائی کویقینی بناکر سوئوچھ بھارت ابھیان کی عمل آوری کوزمینی سطح پریقینی بنایاجائے۔