جموں//بزنس سکول جموں یونیورسٹی نے گیسٹ لیکچرکااہتمام کیاجس کے دوران ڈائریکٹر ایچ آرایشیاپیسفک ٹاورواٹسن سنگاپور سیواسنکرنے شرکاء کے ساتھ خیالات کااظہارکیا۔اس دوران سیواسنکرجو بزنس سکول کی سابق طالب علم ہیں نے طلباکوخوداعتمادی، تحریک، سخت محنت اورصبروتحمل کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے کہاکہ اگرکوئی چیزآپ کرنانہیں چاہتے ہیں وہ کرنے سے اجتناب کریں۔ انہوں نے طلباء پرمحنت اورجدوجہدکادامن ہمیشہ پکڑے رکھنے پرزوردیا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ محنت کے بعدکوئی کارنامہ انجام دیتے ہیں توساری دنیاآپ کی جدوجہدکوسراہتی ہے ۔ اس موقعہ پر سیواسنکرنے نیٹ ورکنگ کی اہمیت وافادیت کے بارے میں بھی جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ فیل ہوناکوئی اہمیت نہیں رکھتاہے بلکہ اہم یہ ہوتاہے کہ ناکامی سے آپ نے کیاسیکھا۔ انہوں نے کہاکہ اگرہم ناکامیوں سے سبق سیکھیں توکامیابی ضرورہمارے قدم چوک سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دورمیں تکنیکی کواپنائے بغیرانسان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔انہوں نے مارکیٹ کے موجودہ رجحانات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ لیکچرکے بعدطلباء نے سوالات بھی پوچھے جن کاسیواسنکرنے خوش اسلوبی سے جوابات دے کرانہیں مطمئن کیا۔