لندن/برطانیہ میں کرونا وائرس سے اموات اٹلی سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں اور وہ امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اسپین میں مریضوں کی تعداد ڈھائی لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق, 212 ملکوں اور خود مختار خطوں میں منگل کو عالمگیر وبا کے متاثرین کی تعداد 37 لاکھ اور ہلاکتیں 2 لاکھ 56 ہزار سے بڑھ گئیں۔24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 693، فرانس میں 330، اٹلی میں 236، کینیڈا میں 182، اسپین میں 185، برازیل میں 142، بھارت میں 127، میکسیکو میں 117 اور پرو میں 100 مریض دم توڑ گئے۔ روس میں 95، بیلجیم میں 92، نیدرلینڈز میں 86، سویڈن میں 85، ایران میں 63 اور ترکی میں 59 افراد چل بسے۔اب تک 22 ملکوں میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 29427، اٹلی میں 29315، اسپین میں 25613، فرانس میں 25531، بیلجیم میں 8016، برازیل میں 7485، جرمنی میں 6993، ایران میں 6340، نیدرلینڈز میں 5168، چین میں 4633 اور کینیڈا میں 4036 ہے۔امریکہ میں منگل کی سہہ پہر تک 1627 افراد کا انتقال ہوا تھا جس کے بعد کل تعداد 71548 ہوگئی تھی۔ ملک میں کرونا وائرس کے ساڑھے 76 لاکھ ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن میں سوا 12 لاکھ مثبت آئے ہیں۔ریاست نیویارک میں اب تک سوا تین لاکھ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور 25174 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔